پاکستان

یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کا معاملہ، مسلم لیگ نواز بھی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا، دوسری طرف احسان اقبال کہتے ہیں پاکستان کسی جنگ میں شامل نہیں ہو رہا۔ واپڈ ہاؤس لاہور میں واٹر ڈے سیمینار میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے ایک میگا واٹ بچانا زیادہ بہتر ہے ۔ یمن میں خانہ جنگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کوشش ہے کہ یمن کے لیے جو فیصلہ کریں وہ ملک اور مسلم امہ کے مفاد میں ہو ادھر اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان یمن میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گا ۔ پاکستان کسی جنگ کا حصہ بنے گا اور نہ ہی داخلی و سیاسی استحکام پر سمجھوتہ کرے گا ۔ جوڈیشل کمیشن کے سوال پر احسن اقبال نے کہا عمران خان دھاندلی ثابت نہیں کر سکے ، اس لیے اب وہ اس معاملے کو الجھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button