مشرق وسطی

شام و عراق کی یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قراردیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور دوسرے عرب ملک میں آشکارا مداخلت ہے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر فوجی کارروائی فوری طور پر روک دینی چاہیے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اعلانیہ جنگی جرم قراردیا ہے، شام نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے آج صبح یمن پر فضائی حملوں سے جنگ کا آغاز کردیا ہے جس کی بنا پر خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button