پاکستان

کوہاٹ میں چہلم شہدائے سانحہ پشاور کے اجتماع کا انعقاد

کوہاٹ کے علاقہ شیرکوٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور الحجت ٹرسٹ کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ امامیہ مسجد پشاور کے چہلم کا اجتماع منعقد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے خصوصی خطاب کیا، چہلم کے اجتماع میں علامہ اقبال بہشتی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید قیصر عباس، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، امامیہ مسجد حیات آباد پشاور کے خطیب علامہ نذیر حسین مطہری اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button