مشرق وسطی

بحرینی عدالت نے11افرادکو پولیس پرحملے کے الزام میں15سال قیدکی سزاء سنادی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} بحرینی عدالت نے گزشتہ روز11بے گناہ شہریوں کومنامہ میں پولیس پرحملے کاالزام عائدکرکے15سال قیدکی سزاء سنائی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق بحرینی حاکم ظالم آل خلیفہ کی جانب سے وہاں کے مظلوم عوام کے اوپرآئے روزنت نئے طریقے سے مظالم ڈھائے جاتے ہیں،جہاں گزشتہ روزعدالت کی جانب سے 11 بے گناہ شہریوں کوپولیس کے اوپرحملے کے الزام میں15سال قیدکی سزا سنادی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اکتوبرکے مہینے میں بھی اس طرح کے الزامات میں چندمظلوم شہریوں کو7سال قیدکی سنائی گئی تھی جوتاحال قیدوبندکی صعوبتوں سے گزررہے ہیں۔
خیال رہے بحرین اس وقت پانچواں بڑاامریکی اڈابناہواہے جہاں2011سے عوام حکومت کے خلاف مسلسل احتجاجات میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button