لبنان

تحریک انصار اللہ کو حزب اللہ کی جانب سے تعزیت

حزب اللہ لبان نے صنعا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی عوام کو چیلنجوں سے مقابلے میں اتحاد اور بردباری کی تاکید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں مجرمانہ منصوبے سے مقابلے کی واحد راہ اتحاد و یکجہتی کو قراردیاہے- اس بیان کے مطابق اس مجرمانہ منصوبے میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کا ہاتھ ہے اور ناپاک مقاصد کے حصول کے درپے ہیں جو صرف صیہونیوں کے مفاد میں ہیں۔ حزب اللہ نے یمن کے عوام، شہدا کے اہل خانہ اور انصاراللہ تحریک اور اس کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد، بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں – حزب اللہ ل اپن اس بیان میں کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے جو اسلام کی شبیہ بگآڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کی دو مساجد میں جمعے کے روز ہونے والے خود کش حملوں ایک سو بیالیس افراد شہید اور تین سو پینتالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button