پاکستان

جے یو آئی کے مدارس کے 165 طلباء داعش کی مدد کیلئے نہ پہنچ سکے، ایران ترکی بارڈر پر گرفتار

ایرانی فورسز نے ایران ترکی بارڈر پر داعش کی مدد کیلئے جانے والے 165 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار افراد نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ان کا تعلق کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک مدرسہ سے ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جے یو آئی کے ایک اہم مرکزی رہنما کے لیٹر پر ان کو ایران کا ویزہ ملا، جس کے بعد وہ ایران آئے اور یہاں سے ترکی جانے کی کوشش کی جس پر ایرانی فورسز نے انہیں غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد نے اس مؤقف کا اظہار کیا ہے ہم اپنے خلیفہ ابو بکر بغدادی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کفر کے خلاف جہاد میں شریک ہونا چاہتے ہیں اور ہم ہی نہیں پاکستان کے مدارس کی اکثریت اس جہاد کو پاکستان میں منتقل کرنے کی خواہاں ہے اور کئی مرتبہ خلیفہ ابو بکر بغدادی کو پاکستان میں داعش کا سیٹ اپ کھولنے کی دعوت بھی دے چکی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثریت نوجوانوں کی ہے، جو کوئٹہ میں جے یو آئی کے مدرسہ کے طالب علم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button