پاکستان

ڈی آئی خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ تاجر شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات میں اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والا کوٹلہ سیداں کا رہائشی تاجر غلام عباس شہید ہو گیا ہے۔ تھانہ سٹی سے چند میٹر کے فاصلے پر غلام عباس اپنے راجپوت دوست محمد نعیم کے ہمراہ اپنی دکان میں کھانا کھا رہا تھا۔ اسی اثناء میں بازار کی جانب سے سی ڈی موٹرسائیکل پر دو مسلح افراد نمودار ہوئے۔ ملزمان نے چہروں پر رومال ڈالے ہوئے تھے، دکان کے سامنے حملہ آوروں نے موٹرسائیکل روک کر دکان کے اندر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر تاجر غلام عباس موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ راجپوت دوست محمد نعیم شدید زخمی ہوگیا۔ ساتھی دکانداروں نے محمد نعیم کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد سٹی تھانے کی طرف جانے والے راستے سے باآسانی فرار ہوگئے۔ تھانے کے سامنے دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور بازار بند ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button