سعودی عرب

سعودی عرب سے2284افراددہشت گردجماعتوں میں گئے تھے،اب تک صرف645واپس آگئے ہیں۔وزارت داخلہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج سعودی وزارت داخلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ4سالوں کے دوران ملک سے2284افرادمتشددجماعتوں میں شمولیت کے لئے چلے گئےتھے جن میں سےاب تک صرف645افرادہی واپس لوٹے ہیں۔
العالم ٹی وی نے الحیاۃ اخبارکے حوالے سے رپورٹ کیاکہ وزارت داخلہ کے ترجمان برگیئڈر منصور الترکی نے آج اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ4سالوں کے دوران مختلف متشدد فکرکے حامل جماعتوں میں شمولیت کے لئے ملک سے2284افرادنکلے تھے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق اس وقت جنگ زدہ علاقوں میں سعودیوں کی ہلاکت کے بارے می بتایاگیاکہ یہ خبریں ان کوباربارمل رہی ہیں تاہم وثوق کے ساتھ نہیں کہا جا سکتاہے کہ کن علاقوں میں کتنے سعودی مارے گئے۔
انہوں نے شام میں ہلاک شدہ ایک سعودی باشندہ محمدبن عبداللہ بن سعدالنوفل کے حوالے سے بتایا کہ وہ دراصل امریکہ میں الیکٹرانک انجیئرنگ کرنے گیاہواتھا،وہ شادی شدہ ہے اس کے10ماہ ایک بچہ بھی ہے اس کےبعدوہ شام جاکرمسلح دہشت گردجماعت میں شامل ہواتھا۔
کہاجاتاہے اس وقت دہشت گردجماعت خاص طورسے سعودیوں کوخودکش حملے میں استعمال کرتی ہے بعداازآں ان کے گھروالوں اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کا فرزند شہید ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button