پاکستان

دینی طریقے رائج کرنے سے قبل اصلاح کی ضرورت ہے،علامہ امین شہیدی

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ تربیت اور تنظیم سازی کے زیر اہتمام المحسن ہال میں دو روزہ تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا جبکہ تلاوت مولانا صادق جعفری اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری امور تربیت سید میثم عابدی نے انجام دیئے، ورکشاپ میں کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی، علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کو دین شناسی پر زور دیا اور کہا کہ ایک دینی سیاسی تنظیم کے کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے کہ رسول اللہ (ص) کے بتائے ہوئے راستوں کو معاشرے میںرائج کرنے سے پہلے خود اپنی اصلاح کرے، کیونکہ جو شخص خود راہ راست پر نہ ہو اس کو کوئی حق نہیں کہ وہ معاشرے کی اصلاح کا ذمہ اٹھائے، لہٰذا ہمیں اپنی تنظیمی کارکنان کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنی اور ایسا ماحول تشکیل دینا ہے کہ جہاں خودسازی کی طرف ہر شخص از خود گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نہ فقط اہل تشیع بلکہ تمام مظلوموں کے دل کی آواز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button