ایران

شام، دہشتگردی کو شکست ہوچکی ہے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردی کو شکست ہوچکی ہے اور اس ملک سے جلد ہی دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائےگا-
ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں، شام کے صدر بشار اسد کو بحران شام کی راہ حل کا ایک اہم جز قرار دیا اور کہا کہ شام میں قومی اتحاد کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں بشار اسد کا کردار ایک ناقابل انکار حقیقت ہے- انھوں نے کہا کہ شام کی قیادت اور عوام کی استقامت، ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس پر ایران کی توجہ مرکوز ہے- انھوں نے کہا کہ شام کے باشعور اور صابر عوام کیلئے ایران کی حمایت جاری رہے گی- ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ فخر کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ ایران، دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام کے ساتھ ڈٹا رہا اور تہران نے اس ملک کو دوسرا صومالیہ یا لیبیا نہیں بننے دیا- انھوں نے کہا کہ یہ سوچنا غلط ہے کہ شام میں بدامنی جاری رہتے ہوئے علاقے میں امن قائم ہوسکتا ہے اسلئے کہ پورے علاقے کی سلامتی، علاقے کے تمام ملکوں خاص طور سے شام کی سلامتی میں مضمر ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button