داعشی رہنما ہمیشہ انسانی خون اورجنسی خواہشات کے پیاسے ہوتے ہیں۔سابق داعشی اہلکار
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عالمی دہشت گردتنظیم داعش میں کام کرنے والے ایک سابق اہلکار نے گزشتہ روزان کے چنگل سے آزاد ہونےکے حوالے بتایاکہ”جماعت فاسدہ”اپنے رہنماوں کومارنے کاحکم دیتی ہے،دوسری بات میں حیران اس وقت ہوا جب اس کے رہنماہمیشہ خون اورجنسی خواہشات کے پیاسے ہوتےہیں۔
السومرية نیوزنے برطانیہ کے اخبارڈیلی میل کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ ایک سابق داعشی اہلکارحمزہ نے کہاجب وہ فلوجہ میں داعش کے صفوں میں داخل ہواتھا تواس کی عمر33سال تھی۔
حمزہ نے اپنی کہانی یوں سنائی:میری آرزوں پراس وقت پانی پھیراجب میں نے دیکھا کہ داعش کے رہنما ہیمشہ انسانی خون اوراپنی جنسی خواہشات کے پیاسے ہوتے ہیں،اورداعش کے بڑے بڑے رہنما اسکول کے بچوں اوروہ لڑکیاں جوباہرممالک سے ان کے پاس آتی ہیں کے ساتھ نام نہادجہادالنکاح کے نام پرزناکرتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی کے ساتھ ایک دن میں کئی داعشی زناکرتے ہیں۔
حمزہ کامزیدکہناتھا کہ جب میں تنظیم میں تھا تواس وقت میری تنخواہ400دیناعراقی ماہانہ تھی،جس کے ساتھ کھاناپینا،گیس بجلی اورانٹرنیٹ کی سہولت دی جاتی تھی۔ اس نے کہامیں داعش کے چنگل سے اس وقت بھاگ نکل گیا جب داعشی گماشتوں نے میرے ایک دوست کومیرے ہی آنکھوں کےسامنے گولی مارہلاک کردیا۔