عراق

صوبہ صلاح الدین داعشی تباہی کے بعداب تعمیرنوکےمنتظرہے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ دنوں عراقی فوج اورعوامی رضاکارانہ فورس کی مددسےعراق کے صوبہ صلاح الدین میں لوگوں کی اب زندگی معمول پرآناشروع ہوگئی ہے،عوام نے علاقے کو دہشت گردتنظیم داعش کی جانب سے چھوڑے گئےآتش گیرموادسمیت دیگرکچرے صاف کرناشروع کیا۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراق میں عسکری آپریشن کےاس وقت قدرے سکون دیکھنےمیں آرہاہے،ادھرصلاح الدین میں عوام کی رونق دوبارہ بحال ہونے لگاہےجب سے گزشتہ2دنوں میں العلم اورالدوربستیوں میں800افراددوبارہ واپس آچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مقامی لوگوں کاکہناہے کہ:خداکے فضل سے فتح وکامرانی کے ہم ساتھ واپس لوٹے ہیں۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ صوبہ صلاح الدین کے عوام اس وقت حکومت کی جانب سے جلدازجلد علاقے کی تعمیرنوکے منتظرہیں جسے داعشی دہشت گردتباہ کرکے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button