لبنان

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لبنانی فوج کا حملہ

لبنانی فوج نے لبنان کےشمال مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
لنبنانی نیوز ویب سائٹ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے توپخانے نے اتوار کے روز بقاع کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں اور ان کے ساز و سامان کو نشانہ بنایا ہے۔ شام میں تعینات دہشت گردوں نے اتوار کی رات کو لبنان پر دو راکٹ فائر کئے جو "جرود بریٹل” کے علاقے میں جاکر گرے۔ در ایں اثنا لبنان کے ٹی وی چینل المنار نے رپورٹ میں کہا ہےکہ لبنان کی سیکورٹی فورسیز نے شمالی لبنان میں عکار علاقے کے سرحدی ٹاؤن العبدویہ کی ایک سڑک پر، ایک تھیلے میں بم برآمد کیا ہے جو عنقریب پھٹنے والاتھا۔ لبنانی فوج نے اس علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد، اس بم کو جس کا وزن بیس کیلو گرام تھا، ناکارہ بنا دیا۔ در ایں اثنا بقاع علاقے میں حزب اللہ کے عہدیدار محمد یاغی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جو کاری ضرب لگائی جارہی ہے اس سے وہ مستقبل قریب میں نابود ہوجائیں گے۔ یاغی نے کہا کہ شام میں حزب اللہ کا داخلہ ایک دانشمندانہ اور منظم منصوبہ بندی کا حامل فیصلہ تھا- انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، داعش اور جبھۃ النصرۃ کو ایک ہی مکتب کا پیروکار سمجھتی ہے- محمد یاغی نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل ان گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button