ملعون صدام کی قبر کا داعش نےنام ونشان مٹا دیا

16 مارچ, 2015 00:00

شام۔ عراق و شام سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے شمالی عراق کے تکریت میں مصلوب صدر صدام حسین کی قبر مکمل طورپر مسمار کرتے ہوئے اس کانام و نشان مٹا دیا۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں شامل شیعہ ملیشیا کے جنگجوئوں نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں نے جنوبی تکریت میں العوجہ کے مقام پر واقع صدام حسین کی قبر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے بعد قبر کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔ خیال رہے کہ داعش نے پچھلے سال اگست میں صدام حسین کی قبر کو جزوی طور پر مسمار کرکے صدام حسین کی باقیات کو نکال لیا تھا۔

3:19 شام جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔