ایران

احمد شہید کی رپورٹ کا کو‏ئی اعتبار نہیں: مرضیہ افخم

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کی رپورٹ کا کو‏ئی اعتبار نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ احمد شہید کی رپورٹ بالکل جانبدارانہ اور حقائق سے ہٹ کر ہے کہ جس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ احمد شہید نے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے سونپے جانے والے مشن کے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ تیار کی ہے اور یہ بات قابل افسوس ہے کہ اس رپورٹ کو تیار کئے جانے میں ضوابط کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اس رپورٹ میں قبل از وقت ایسی قضاوت اور فیصلہ کیا گيا ہے کہ جس کا حقیقت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسانی حقوق کے مسئلے میں اپنے فرائض اور قومی و بین الاقوامي معاہدوں کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس نے اس سلسلے میں موثر اقدامات کے علاوہ ہمیشہ بہترین تعاون کیا ہے اور اس کا یہ تعاون نیز اقدامات، آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button