عراق: داعش دہشت گرد گروہ کے نجف اشرف میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا

شیعت نیوز:نجف اشرف کے مراجع سے تعلق رکھنے والے نجف اشرف کے مالک اشتر بٹالین کے کمانڈر سید علی الفیاض نے اس شہر کے مغربی علاقہ میں کچھ مشکوک نقل و حرکت کے مشاہدہ کی خبر دی ہے ، انہوں نے بیان کیا کہ نجف اشرف سے 70 کیلو میٹر کے فاصلہ پر سعودی عرب کی سرحد پر دہشت گردوں کی طرف سے کچھ مشکوک نقل و حرکت مشاہدہ کیا جا رہا تھا ، پولیس فورس نے ان لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، ان لوگوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ بخش کا اہل کار بتایا جا رہا ہے ، سید علی الفیاض نے اس گروہ کی گرفتاری کو نجف اشرف کی اعلی پولیس افسر کے تعاون کے ذریعہ ایک اہم و بے مثال کامیاب خفیہ آپریشن قرار دیا ہے ، انہوں نے تاکید کی ہے کہ اس گروہ کا ارادہ تھا کہ نجف اشرف میں دو بڑے دہشت گردانہ آپریشن کے لئے لازمی مقدمہ فراہم کرے ۔








