سعودی عرب

ریاض:ملکی قوانین سے تنگ آکرخواتین کابیرونی ممالک کی ہجرت میں اضافہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب میں مختلف سماجی رہنماوں اورتجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ اس وقت بڑی تعدادمیں خواتین ملک میں عورت کے لئے کسی بھی قسم کی حقوق نہ ہونے کے سبب مغربی ممالک کارخ کرنے لگی ہیں۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق مختلف سماجی رہنماوں کی جانب سےگزشتہ دنوں ٹویٹرپر”سعودی عورتوں کی ہجرت”کے عنون سے ایک بلاگ بنایاگیاتھا جس میں پچھلے2دنوں کے اندرکئی لڑکیوں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ہجرت کرنے کی خواہشات کوبیان کیا۔
اس حوالے سے ان کاکہناتھا کہ سعودی ملکی قوانین میں عورت کےلئے کوئی قانون موجودنہیں ہے،جہاں ان کے لئے ڈرائیونگ کرنا،ہربات پہ مثلا شادی،سفر،نوکری،کاروباریہاں تک کہ جب بیمارہوجائےتوہسپتال میں آپریشن کروانے کے لئے بھی ولی سےاجازت لینا ضروری ہوتاہے۔
ذرائع کے مطابق ان تمام صورت حال سے دل برداشتہ ہوکراب خواتین سے بیرونی ممالک خاص طورسے مغربی ممالک کی طرف ہجرت کرناشروع کیاہے

متعلقہ مضامین

Back to top button