ایران

جس قوم کا نمونہ عمل کربلا ہو وہ ہرگزسرخم نہیں کرسکتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم کا نمونہ عمل مکتب کربلا تھا اور جس قوم کا نمونہ مکتب کربلا ہو وہ قوم سرتسلیم خم نہیں کرسکتی ۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم کا نمونہ عمل کربلا ہے اور جس قوم کا نمونہ کربلا ہو وہ قوم سرجھکا نہیں سکتی۔

صدر حسن روحانی نے شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کربلا والے ہیں ہم سرکاٹانا جانتے ہیں سرجھکانا نہیں جانتے ، ہمارا نمونہ عمل مکتب کربلا ہے ، مکتب کربلا پائداری، استقامت اور صبر و تحمل کا مکتب ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ جس قوم کے پیشوا اور نمونہ عمل حضرت امام حسین (ع) ہیں اور جو قوم عاشورا سے وابستہ ہے وہ دشمن کے سامنے ہرگزسر نہیں جھکا سکتی ، وہ منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرتی ہے اور اللہ تعالی اسے کامیابی عطا فرماتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ ایرانی قوم اور ملک کے لئے برکت اور سعادت کا باعث ہیں اور شہداء کے خاندان قوم و ملک کے چشم و چراغ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button