لبنان

بیروت پر صیہونی ڈرون طیارے کی پروازیں

صیہوین حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے بیروت کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کئي علاقوں پر پرواز کی ہے-
موصولہ اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے جمعے کو اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے لبنان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علما الشعب سٹی پر پرواز کی۔ علما الشعب سٹی جنوبی لبنان میں ہے- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جارح ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان، بیروت، اسکے مضافات، ریاق، بعلبک ہرمل اور بقاع کے علاقوں پر پروازیں کیں اور اس کے بعد شمالی بیروت کے شہر کفر کلا کے اوپر سے ہوتا ہوا واپس چلا گيا- صیہونی حکومت کے طیارے آئے دن لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں-بعض اوقات لبنانی فوج صیہونی طیاروں پرفائرنگ کرتی ہے۔ گذشتہ سال اگست میں صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ لبنان میں گرکر تباہ ہوگيا تھا جس کے بعد لبنانی فورسز نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button