عراق

داعش کے لئےامدادبند،عراقی فورس نے تکریت کامکمل محاصرہ کرلیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی عسکری قیادت نے آج اعلان کیاہے اس نے مقامی عوامی رضارفورس کےساتھ مشترکہ کاروائیوں کے ذریعے تکریت کااحاطہ مکمل کیاہے،جہاں4500 کلومیٹرتک علاقے کوداعش سے پاک کرایاہے۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراقی عسکری دفترسے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ تکریت میں سکیورٹی فورسزنے مقامی عوام پرمشتمل فورسزکے ساتھ مشترکہ کاروائی انجام دی ہےجس کے نتیجے میں شہرکومکمل طورپراحاطے میں لیاہے،دوسری جانب4500کلومیٹرتک دہشت گردوں کے قبضے سے آزادکرالیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ شرق تکریت میں واقع علاقہ قضاء الدورمیں عوامی فورس اورداعشی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک جبکہ اس طرف33عوامی رضاربھی شہیدہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button