پاکستان
بھکر،سابق شیعہ ایم این اے رشید اکبر نوانی پر اہلسنت والجماعت کے دہشتگردو کا حملہ
بھکر میں مسلم لیگ ن کے سابق شیعہ ایم این اے رشید اکبر نوانی پر دیوبندی دہشتگرد جماعت اہلست ولجماعت کے غنڈونے قاتلانہ حملہ کیا،تاہم وہ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق شیعہ ایم این اے رشید اکبر نوانی پر پیالہ چوک کے قریب اہلست والجماعت کے موٹرسائیکل سوار دہشتگردو نے فائرنگ کی۔ واقعے میں رشید اکبر نوانی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔اہلسنت والجماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردو کی گرفتاری کیلیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ رشید اکبر نوانی کی رہائش گاہ پر اس سے پہلے 2003میں بھی اہلست والجماعت کے دہشتگردو کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں رشید اکبر نوانی زخمی جبکہ وہاں موجود 30افراد دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔