مشرق وسطی

شامی فوج کی جانب سے صوبہ الحسکہ آپریشن میں اہم پیش قدمی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}شامی سکیورٹی فورسزنے شمالی صوبہ الحسکہ میں آج مسلح دہشت گرد جماعت داعش کے خلاف آپریشن کے دائرہ کارکووسیع کردیا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے زیر کنٹرول30سے زائدبستیوں کوآزادکرایاہے،اس حوالے سےذرائع کاکہناہے کہ شامی فوج نے صوبہ الحسکہ کے جنوب کی جانب سے3اطراف کودہشت گردوں کے لئےبندکیاہواہے۔
دوسری جانب المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم النصرہ فرنٹ نے القاعدہ سے علیٰحدگی کااعلان کیاہے،اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ بعض خلیجی ممالک نے النصرہ فرنٹ کومالی امداد کاجھانسادے کرالقاعدہ سے الگ کرایاہے جن میں قطرسرفہرست ہے جوشامی حکومت کوگرانے کے لئے عرصہ درازسےکوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button