مشرق وسطی

اردوغان اپنے آقائوں کی خوشنودی کے لئے تکفیری جماعتوں کی امدادمیں مصروف ہے۔بشارالأسد

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)شامی صدربشارالأسدنے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ ترکی صدررجب طیب اردوغان اپنے آقائوں کوخوش کرنے کے لئے مسلسل تکفیری جماعتوں کی مددکررہاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزترکی سے آنے والے ایک وفدسے ملاقات کرتے ہوئے بشارالأسدنےکہاکہ حکومتوں کوآپس کی تعلقات میں دراصل عوامی مفادات کاخیال رکھناضروری ہے۔انہوں نے کہا بعض حکومتوںکی ڈپلومیسی کے اندرعوام کے مفادات نہیں دکھائی دے رہاہیں جیساکہ طیب اردوغان عوامی مفادکوچھوڑکرتکفیری جماعتوں کی امدادکرنے میں مصروف نظرآتے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہبشارالأسدنے اس موقع پر تأکیدکے ساتھ کہاکہ ایسے میں عوام کوچاہئے کہ وہ حکومت پردبائوڈالیں کہ وہ اپنی حکمت میں عملی تجدیدنظرکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button