حب ، سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں نے شیعہ ڈاکڑ قاسم شاہ کو ذبح کردیا

شیعت نیوز :گذشتہ روزحب سٹی میں ملک دشمن تکفیری مدارس کے تربیت یافتہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوںنے گلا کاٹ کرڈاکٹر قاسم شاہ کو شہید کردیا، شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کا جسد خاکی حب انڈسٹریل ایریا سے ملا, شہید کو گذشتہ روز کلینک سے اغواء کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق کنڈیارو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو کالعدم اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کےدہشت گردوں نے تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ذبح کردیا تھا۔اطلاعات کے مطابق شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کو تکفیری دہشت گرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد انکےحب میں واقع کلینک سے مریض کو دیکھانے کے بہانے لے کرگئےتھے، شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کا جسد خاکی حب انڈسٹریل ایریا سے ملا تھا۔








