مشرق وسطی

ریاض کی خواہش ہے کہ یمن بھی لیبیاجیسابن جائے۔سیدعبدالمالک الحوثی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}یمن کی صورت حال میں تیزی سے تبدیلی اس وقت آنا شروع ہوا جب معزول صدرہادی منصورصنعاء سے عدن کی طرف فرارہوئے۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق یمن کی صورت حال میں تیزی سے تبدیلی آنا شروع ہواہےاس حوالے سے تحریک انصاراللہ کے سربراہ سیدعبدالمالک الحوثی نے سعودی عرب پرالزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ دراصل ریاض کی خواہش ہے کہ وہ یمنیوں کے درمیان اختلافات پیداکرکے اسےلیبیا جیسابنائیں۔
اس حوالے سے ریاض کی جانب سے مسلسل یہاں موجوددہشت گردوں کی مالی امدادجاری ہے،لیکن سعودیہ یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ یمنی قوم کے اندریہ صلاحیت موجودہے کہ وہ اپنافیصلہ خود کریں لہٰذا یمن سعودی عرب اورامریکہ کےغلام نہیں ہے کہ وہ ان کی ہربات مان لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button