سعودی عرب

سعودی خواتین کامسلسل دہشت گردتنظیم داعش کے ساتھ الحاق ہونا قابل تشویش ہے۔ ڈاکٹر المشوح

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب میں”حملة سكينة”سائیٹ پرگزشتہ دنوں سعودی خواتین کاتکفیری جماعت داعش کےساتھ الحاق ہونےکے بارے میں ایک رپورٹ شائع کیاگیاہے جس کے مطابق 32 سے 40% خواتین فكری تعلق کی وجہ سےاور16سے33% خواتین لسانی تعصب کی بنیادپرتکفیری جماعت داعش کے صفوں میں شامل ہورہی ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کےوزارت برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبدالمنعم المشوح نے دیگرممالک کی نسبت سعودی خواتین کاتکفیری جماعت داعش میں تیزی کے ساتھ شمولیت کو باعث تشویش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے حکومت کوجلدی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات کااعتراف کرتے ہوئے واضح کیاہےکہ ہاں:سعودی خواتین کاتکفیری جماعت داعش کے ساتھ مسلسل الحاق والی خبردرست ہے تاہم ان کے درمیان ایسے بھی خواتین شامل ہیں جن کاتعلق دراصل سعودی عرب سے نہیں ہے،وہ مغربی مالک سے آکریہاں پرعرصہ درازسے مقیم ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button