پاکستان

چکوال، واہ فیکٹری سے بھی زیادہ بارود بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

واہ فیکٹری سے بھی زیادہ بارود تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری حساس اداروں نے تحویل میں لے لی ہے۔ چکوال کے علاقے پیرا کھارا میں موجود اس فیکٹری میں روزانہ ایک ٹن سے زائد بارود تیار کیا جاتا ہے۔ حساس اداروں نے اطلاعات ملنے پر پیر کھارا کے علاقے میں موجود غیر قانونی فیکٹری سیل کر دی، جس کی پیداواری صلاحیت واہ فیکٹری سے بھی زیادہ تھی۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے سول ڈیفنس کے اشتراک سے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بارود بنانے کا تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ فیکٹری صابر حسین شاہ نامی شخص کی ملکیت بتائی جارہی ہے۔ جس کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔ مالک کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button