ایران

ملت ایران نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا

رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمدعلی موحدی کرمانی نے اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری، دشمن کے مقابلے میں ملت ایران کی اس عظیم تحریک اور اعجازي کامیابی کی یاد دلاتی ہے کہ جس کے ہر پہلو کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بیانات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہ آپ، انقلاب کی حفاظت کو انقلاب سے اہم سمجھتے تھے کہا کہ عوام اور حکام دونوں کو انقلاب اسلامی کی حفاظت کی مزيد کوشش کرنی چاہئے۔

آیت اللہ محمدی کرمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عوام کی ذمہ داری ولی فقیہ کی پیروی، اور حکام کے انتخاب میں بیداری، بصیرت، اور ہوشیاری سے کام لینا ہے کہا کہ اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے حکام کی سب سے بڑی ذمہ داری، معنویت اور اسلامی تعلیمات اور طور طریقوں سے معاشرے کو آشنا کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام، حکام کی کوششوں سے انجام پانا چاہئے۔ تہران کے خطیب نمازجمعہ نے یمنی آنے والے عوامی انقلاب کی کامیابی کی مبارکباد دی اور یمن کے عوام کی فہم فراست اور دانشمندی کو سراہا۔ آیت اللہ محمدعلی موحدی کرمانی نے انقلاب کو محفوظ رکھنے کے لئے یمن کے عوام کو دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی نصیحت کی۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی مسلسل کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے تکفیریوں اور داعش کے خلاف ان کی جد و جہد کو اہم قراردیا- تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے لیبیا میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں اکیس مصری شہریوں کا سر قلم کئے جانے کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button