عراق

داعش نے اپنے بارہ ساتھیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا

بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ نے جنوبی موصل میں اپنے بارہ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ہے-
ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ ایھم الزغایبی نے جمعرات کو موصل کے ضلع الحضر میں اپنے بارہ ساتھیوں کو میدان جنگ سے فرار کی کوشش کے الزام میں سزا‏ئے موت دے دی۔ اس مقامی عراقی عہدیدار نے بتایا کہ ان دہشتگردوں کو داعش کی خود ساختہ عدلیہ کے حکم پر ضلع الحضر کی فضائیہ کے اڈے میں سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے- اس سے قبل بھی اس نام نہاد جہادی گروہ کے ہاتھوں اپنے ہی درجنوں ساتھیوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آچکی ہیں- داعش کے خلاف جدوجہد میں عراقی اور شامی فوج نیز عوامی رضا کار فورسز کی غیرمعمولی کامیابیوں کے بعد یہ گروہ اپنے افراد کو بھاگنے سے روکنے کے لئے نہایت سخت سزائيں دے رہا ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغرب کے پروردہ اس دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں اب خود ان کے لئے ہی بہشت خدشات اور خطرات کا باعث بن گ‏ئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button