سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت خوش آئند ہے علامہ محمد امین شہیدی

کراچی وارثان شہداء کمیٹی کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ مظلوم ملت تشیع پاکستان نے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت، راہ خدا میں استقامت و بیداری اورخون شہداء کی تاثیر کے ساتھ حکومت سے اپنے مطالبات منوائے ہیں، محب وطن وارثان شہداء کا احتجاج اور اسکی کامیابی ملکی بقاء و سلامتی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وارثان شہداء کے مطالبے پر سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت خوش آئند ہے، جس سے تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی کمر توڑنے میں کامیابی ممکن ہوسکے گے، محب وطن ملت تشیع پاکستان دہشتگردی کے خلاف ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ میدان میں عملی طور حاضر ہے، افواج پاکستان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف عسکری کارروائی کر رہی ہے تو محب وطن ملت تشیع پاکستان اتحاد و وحدت کا پرچم سربلند کرکے تکفیری دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی جہاد میں مصروف عمل ہے، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقاء و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کا حکومتی وعدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کیجانب سے اس وعدے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی دراصل شہداء کے خون کی تاثیر اور ملت تشیع پاکستان کی استقامت و بیداری کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ اس وعدے پر عمل درآمد سے جہاں شیعہ نسل کشی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا وہیں ملکی بقاء و سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ ملت تشیع کا احتجاجی دھرنا کسی مسلک و مکتب کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ہے، مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو، ہم تمام مظلوموں کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں، وارثان شہدائے ملت تشیع کے تکفیریت مخالف احتجاجی دھرنے کی کامیابی تمام مظلوموں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے، جو مملکت عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی اور تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں علامہ امین شہیدی نے آئی ایس پی آر کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر یہ بیان جاری کیا گیا کہ مسجد القائم راولپنڈی پر ہونے والا دہشتگردانہ حملہ ہماری قوم اور ہمارے مذہب پر حملہ ہے، ہم پاک فوج کے ترجمان ادارے کے اس بیان کو سرہاتے ہیں، یہ اس بات کی علامت ہے کہ دہشتگردوں کا قوم و مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مجلس و حدت مسلمین و رثا ء شہداء کمیٹی سانحہ شکار کے مطالبات کی منظوری خوش آئند ہے ، شہداء کمیٹی کے کامیاب مزاکرات اور مطالبات پر ایم ڈبلیو ایم ان کے ساتھ کھڑی ہے شہداء کا خون رنگ لایا دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف اس کمیٹی کے زیر نگرانی آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے سندھ بھر میں کالعدم گرہوں کا راج قائم ہے اور اس راج کو ختم کرنے کی ضرورت ہے عوام دہشتگری کے خلاف ورثاء سانحہ شکار کا لبیک یا حسین ؑ مارچ سندھ دھر تی کی عوا م کا دہشتگردی کے خلاف بڑا کامیاب قدم ہے مظلوموں کی آواز کو دہشتگردی کر کے دبایا نہیں جاتا ورثاء کے لانگ مارچ نے سندھ کی عوام کو بیدار کیا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ورثاء کا تاریخی استقبال اس بات کی ضمانت ہے کہ سندھ دھرتی میں فرقہ واریت اور لسانیت کا کوئی عنصر نہیں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا سندھ میں دہشگردی میں ملوث دینی مخصوص مدارس میں کفر کے فتویٰ دیئے جاتے ہیں اور سندھ کی عوام اور علماء کرام اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک مخصوص تکفیری ، یہودی گرہوں کی جانب سے کی جارہی ہے جس کی سندھ کی عوام مذمت کرتے ہیں شکار پور سانحہ کے بعد دہشتگردوں اور ایسے مدارس کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو ورثاء شہداء کمیٹی نے لبیک یا حسین ؑ مارچ کا آغاز کیا اور مجلس وحدت مسلمین نے اس مظلوموں کی آواز پر لبیک کہا اور سندھ بھر اس لانگ مارچ کا استقبال کیا گیا ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سمیت تمام شیعہ تنظیموں بشمول اصغر یہ آگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن ،پاسبان جعفریہ پاکستان،شیعہ ایکشن کمیٹی ،سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کا شہداء کمیٹی اس لبیک یا حسین ؑ مارچ میں تعاون کیا ۔علامہ مختار امامی نے گزشتہ روز راولپنڈی مسجد و امام بارگاہ قصر سکینہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاان کا کہنا تھا دہشتگردی کی اس وا قعہ کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے نواز حکومت کے ہوتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی ممکن نہیں وفاقی وزیر داخلہ کی گزشتہ دنوں کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو خوفیہ میٹنگ کے زریعہ اپنی سر گرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس بعد وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ،علامہ مختار امامی نے راولپنڈی دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں بلندی درجات کی دعا کرائی اورجمعہ کے روز راولپنڈی دہشتگردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں،ریلیوں اور یوم دعا کا اعلان کیا۔








