پاکستان

لانگ مارچ کا بدلہ : سندھ حکومت نے شکارپور شہداء کے لواحقین کے امدادی چیکس باؤنس کردیئے

شیعت نیوز: امت اخبار نے خبر دی ہے کہ سندھ حکومت  شکار پور دھماکہ میں شہیدہونے والے نمازیوں کےلواحقین کے ساتھ فراڈ کر گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے 61 نمازیوں کے لواحقین کے امدادی رقم فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک روک دیئے گئے ہیں، متاثرین میں سے ایک قابل اعتماد شخصیت اور تحریک جعفریہ کے مقامی رہنما سید اعجاز علی شاہ امدادی رقم کے چیکس کیش کرانے پہنچے تو بینک کے عملے نے انہیں آگاہ کیا کہ حکومت کے اکاونٹ میں رقم نہیں ہے اور چیک باؤنس ہوگئے ہیں،سید اعجاز علی شاہ نے پیش آنےوالے واقعے سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور ایم پی اے کو آگا ہ کردیا ہے۔

ummet news
واضع رہے کہ گذشتہ روز ہم نے ایک خبر نشر کی تھی جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہداء کے لواحقین کا دھمکی دی گئ تھی کہ اگر لانگ مارچ کیا گیا تو لواحقین کے چیک باونس کردیئے جائیں گے۔خبر پڑھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں

شہداء کے خانوادوں نے لانگ میں شرکت کی تو انکے چیک ریلیز نہیں ہونگے،سندھ حکومت کی دھمکی

متعلقہ مضامین

Back to top button