عراق کے قصبہ البغدادی پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ

شیعت نیوز :داعش دہشت گردوں نے عراق کے مغربی قصبہ البغدادی پر قبضہ کرلیا ہے اس قصبہ کے قریب عین الاسد ایئر بیس واقع ہے جس میں تین سو امریکی فوجی موجود ہیں، المیادیں کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراق کے مغربی قصبہ البغدادی پر قبضہ کرلیا ہے اس قصبہ کے قریب عین الاسد ایئر بیس واقع ہے جس میں تین سو امریکی فوجی موجود ہیں۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ عراقی صوبے الانبار کا البغدادی قصبہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے قبضے میں ہے ۔ گزشتہ روز داعش کے 20 سے 25 دہشت گردوں نے البغدادی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ عین الاسد ایئربیس پر دھاوا بول دیا تاہم خودکش بم پھٹنے سے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ اس ایئر بیس میں تین سو کے قریب امریکی فوجی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں ۔ حملے میں امریکی اور عراقی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔








