پشاور: حیات آباد امامیہ مسجد میں نماز جعمہ کے دوران طالبان کا حملہ،ابتدائی رپورٹ

شیعت نیوز: پشاور کے علاقہ حیات آباد کی مسجد علی میں نمازجنازہ کے دوران کالعدم طالبان نے حملہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سے زائد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ ابتدائی رپورٹ
سماء نیوز کے مطابق
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے،جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز فائیو میں یک بعد دیگر دو دھماکے سنے گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے دستی بم سے کیے گئے، پولیس کے مطابق دھماکے امام بار گاہ میں نماز ظہر کے دوران ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، عینی شاہدین کے مطابق دھماکےدستی بموں سےکیےگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔








