پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ اور شہداء کمیٹی کے درمیاں مذاکرات ناکام

شیعت نیوز: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور شکار پور کے سانحہ کے لواحقین اور علماء پر مشتمل شہداء کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، شکار پور میں موجود شیعت نیوز کے نمائندہ کے مطابق وزیر اعلی ٰ قائم علی شاہ نے آج شکار پور کا دورہ کیا اور شہداء کمیٹی سے ملاقات کی ،اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال جاری رہا شہداء کمیٹی نے اپنے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھے تاہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے سندھ میں فوجی آپریشن کی نفی پر شہداء کمیٹی نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ میں فوجی آپریشن کی ضرورت اہمیت نہیں دی ہے جبکہ شہداء کمیٹی کا زیادہ زور دہشتگردوں کے خلاف مکمل فوجی آپریشن کیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں شہداء کمیٹی نے اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہداء کمیٹی نے 13 فروری کو جمعہ کو سندھ بھر میں ہرتال اور 15 فروری کو شکار پور سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ کا آج شکارپور کا دورہ شہداء کمیٹی کے ساتھ لانگ مارچ اور احتجاج ملتوی کروانے میں ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button