ایران

ملت ایران نے استبداد کی بساط لپیٹ دی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ گيارہ فروری وہ دن ہے جب ملت ایران نے استبداد اور سامراج کی بساط ہمیشہ کےلئے لپیٹ دی اور ملک میں دینی جمہوریت کی بنیاد پر ایک قومی اور اسلامی حکومت قائم کی- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے بائیس بہمن مطابق گيارہ فروری کو داخلی اور بین الاقوامی میدان میں ملت ایران کی کامیابی کا عظیم ترین دن قرار دیا اور کہا کہ بائیس بہمن قومی جشن اور ملت ایران کا دن ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں شرکت کا مطلب اسلامی انقلاب اورامام خمینی (رح) کے راستے کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں میں شرکت جتنی زیادہ ہوگی ایرانی عوام کا اتحاد اتنا ہی زیادہ دنیا والوں پر ظاہرہوگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ بلاشبہہ ملت ایران گزشتہ برسوں سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں ان ریلیوں میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنےقومی جشن میں شرکت کریں گے اور فلک شگاف انقلابی نعرے لگائیں گے تو ہمارے تمام دشمنوں اور بدخواہوں کو ایرانی قوم کی طاقت و قوت کا زیادہ اندازہ ہوگا- صدر مملکت حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ میدان میں عوام کی بھرپوراورمقتدرموجودگی سےملت ایران کودرپیش موجودہ مسائل کو آسانی کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ فروری یعنی اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں ملت ایران کی بھرپور شرکت سے ایٹمی مذاکرات اوراقتصادی مسائل کو آسانی کے ساتھ عبور کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button