پاکستان
سانحہ شکاپور کے خودکش بمبار کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ نادرا سے نہیں مل سکا
تفتیشی اداروں کو سانحہ شکار پور میں خود کش بمبار کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ نادرا سے نہیں مل سکا تاہم آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کے کافی قریب پہنچ چکی ، سانحہ شکاپور ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ شکار پور کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی اداروں نے جائے وقوع سے جو شواہد اکھٹے کئے تھے ان میں خود کش بمبار کی انگلیاں اور مبینہ طور پر خود کش بمبار کے زیر استعمال کپڑے شامل تھے جبکہ بمبار کے ڈی این اے کے نمونے بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔