پاکستان

حکمرانوں کی بے حسی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،مولانا مرزا یوسف حسین

شیعہ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتار ی کے خلاف آلپاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور ہٹ دھرمی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، کالعدم جماعتوں کی سرپرستی اور قاتلوں کی حمایت کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا ہے لیکن حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مخلص اور آمادہ نظر نہیں آتی انہوں نے افواج پاکستان اور عدلیہ سے کہا کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے میں مدد کرے ،کیونکہ پورے ملک کی نگاہیں فوج ہی کی طرف دیکھ رہی ہیں۔جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی،سید علی اوسط،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزااور حسن صغیر عابدی نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ کلنگ رکوائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچائے اور اگر نرم گوشہ رکھا گیا تو دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی جبکہ عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button