دنیا

بوکو حرام کے ہاتھوں 70 افراد کا قتل

کیمرون کے شمال میں واقع سرحدی شہر فوٹوکول میں بوکو حرام نے 70 افراد کو قتل کردیا-

موصولہ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ نائیحیریا کے بوکوحرام نے بدھ کے روز فوٹوکول میں 70 افراد کے قتل کے علاوہ ایک مسجد کو بھی نذر آتش کردیا- بوکوحرام کا یہ دہشتگردانہ حملہ، چاڈ کی فوج کی جانب سے نائیجیریا کے سرحدی شہر گومبورو پر حملے کے، صرف ایک روز بعد انجام پايا- نائیجیریا کا شہر گومبورو، کیمرون کے شہر فوٹوکول سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے- کیمرون کے خلاف بوکوحرام کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چاڈ نے 17 جنوری کو، اپنے فوجی روانہ کئے تھے- چاڈ کی فوج کے اعلان کے مطابق کیمرون کے شمال میں چاڈ کی فوج پر بوکوحرام کے دہشتگردانہ حملے میں صرف 3 فوجی مارے گئے جبکہ فوج نے بوکوحرام کے 123 عناصر کو ہلاک کیا- چاڈ فوج کے بیان میں جو اس ملک کے سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا، کہا گیا ہے کہ سرحدی شہر فوٹوکول میں چاڈ کی فوج پر بوکوحرام دہشتگردوں کے گذشتہ جمعرات اور جمعے کے روز ہونے والے حملے میں بارہ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button