طالبان کی حامی جماعتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے،مذہبی رہنما

05 فروری, 2015 00:00

داعش کی حامی تکفیریوں کی پاکستان میں جڑیں کاٹنے کیلئے ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے ۔ سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے ،سانحہ شکار پور کیخلاف جمعہ 6فروری کو سندھ بھر میں یوم دعا و احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین ، جمعیت علماء پاکستان، پاکستان عوامی تحریک ،سنیء اتحاد کونسل کے رہنماء بشمول علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی، منہاج القران کے رہنما حاجی اقبال ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما پیر مختار صدیقی ،باور بلال شاہ نے سانحہ شکار پور میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شہر قائدسمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو اپنا اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا آج طالبان دہشتگردوں اور ان کی بغل بچہ کالعدم جماعتوں سمیت ان کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کی ضرورت ہےتاکہ ملک بھر سے ان تکفیری ملک و اسلام دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کا روںخاتمہ کیا جاسکے ۔

11:07 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔