داعش کی جنگ اللہ اور اسکے رسول سے جنگ ہے، جامعہ الازہر کا فتویٰ

05 فروری, 2015 00:00

شیعت نیوز:مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اور اعلی خطیب احمد الطیب نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے کے بعد داعش دہشت گردوں کو وحشی اور خونخوار گروہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کا قتل، انھیں سولی پر چڑھانا اور ان کے اعضا کو کاٹنا قرآن مجید کے مطابق جائز ہے۔ داعش دہشت گرد درحقیقت خدا اور پیغمبر اسلام (ص)کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

بی بی سی کےمطابق مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اور اعلی خطیب احمد الطیب نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے کے بعد داعش دہشت گردوں کو وحشی اور خونخوار گروہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کا قتل، انھیں سولی پر چڑھانا اور ان کے اعضا کو کاٹنا قرآن مجید کے مطابق جائز ہے۔احمد الطیب نے کہا ہے کہ ان قاتلوں کو مصلوب کر کے قتل کر دینا چاہیے یا پھر ان کے اعضا کاٹ دینے چاہییں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد درحقیقت اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام کے ساتھ جنگ کررہے ہیں۔ احمد الطیب نے کہا ہے کہ اردنی لیفٹیننٹ معاذ الکسابہ کو زندہ جلا کر داعش دہشت گردوں نے اسلام کی جانب سے جنگ کے زمانے میں بھی لاشیں مسخ نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام دولتِ اسلامیہ (داعش) کی جانب سے انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ انھوں نے مغوی اردنی پائلٹ کو زندہ جلادیا ہے۔ معاذ الکسابہ کو دسمبر میں الرقہ کے علاقے سے اس وقت پکڑا گیا تھا جب ان کا جہاز دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

5:08 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔