ایرانی فوج مضبوط ومستحکم ہےجنرل احمدرضا
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئرجنرل احمدرضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ایک الرٹ، مستحکم اور آپریشنل صلاحیتوں کی حامل فوج ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈئرجنرل احمد رضا پوردستان نے تہران میں متعین دوست اور پڑوسی ملک پاکستانی فوجی اتاشی بریگیڈير رضا علی خان اور میجرجنرل مجد اکبرخان سے ملاقات میں علاقے کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل بالخصوص داعش دہشتگرد گروہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج ایک چوکس، مستحکم اور آپریشنل کاروائیوں کی صلاحیت کی حامل فوج ہے- ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے اس ملاقات میں پاکستان کی قوم اور حکومت کو ایران اسلامی کا دائمی دوست و ساتھی قرار دیا اور کہاکہ ملک میں طاقتور فوج کی اہمیت ہمیشہ ہوتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بھی ایک چوکس، مستحکم اور آپریشنل صلاحیتوں کی حامل فوج ہے کہ جس نے بری ، بحری اور فضائی میدانوں میں اپنی طاقت وتوانائی کو ہمیشہ بڑھایا ہے- بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے دہشتگرد تکفیری گروہوں کو علاقے کے جملہ اہم مسائل میں قرار دیا اور کہا کہ آج ہمیں داعش اور تکفیری گروہوں کے نام کے مشترکہ دشمن کا سامنا ہے کہ جس کی عالمی سامراج کی جانب سے مدد اور حمایت کی جارہی ہے- جنرل پوردستان نے کہا کہ آج داعش دہشت گرد گروہ، عراق میں امریکہ کی پراکسی وار لڑ رہا ہے- اس موقع پر پاکستانی فوج کے بریگیڈیر رضا علی خان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس نے داعش کوکچلنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں جو آئندہ زيادہ سنائي دیں گے- اس ملاقات میں دونوں ملکوں کےکیڈٹ کالجوں کے درمیان طلباء کے تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیئے جانے پر تاکید کی گئی- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے بریگيڈیر رضاعلی خان کو ایران کی ثقافتی مصنوعات اور توصیفی سند پیش کرکےان کی خدمات کوسراہا-