سعودی عرب

سعودی عرب میں بے گناہ شہری جھوٹے الزام کے نتیجے میں3سال قید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کی ایک عدالت نے آج ایک شہری کومختلف جھوٹے الزامات لگاکرپس زنداں ڈال دیاہے۔
العالم ٹی وی نے جریدہ” الریاض” کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ سعودی عرب میں شہریوں کے لئے آزادنہ زندگی گزارنااب مشکل ہوگیاہے جہاں آج ریاض کی ایک عدالت نے ایک شہری کوٹویٹر کسی نامعلوم سفارت خانے کے خلاف بولنے کاالزام لگاکرزندان میں ڈال دیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ عدالت اس بے گناہ شہری کو پس زندان ڈال کرخاموش نہیں رہی بلکہ اس بے چارے کے اوپر30ہزارریال جرمانہ اوربیرون ملک سفرکرنے سے بھی روک دیاہے۔
خیال رہے مذکورہ عدالت2008میں معرض میں آنے کے بعدسے اب تک ہزاروں بے گناہ شہریوں کونت نئے الزامات کے آڑ میں جیل میں ڈالنے کے علاوہ باری جرمانے بھی لگادیتی ہے جہاں ان کو حکم سماعت کے لئے طویل عرصے لگ جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button