مشرق وسطی

داعش نے اردنی پائلٹ کوزندہ جلاکرخاکستر کردیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}دہشت گردتنظیم داعش کے گماشتوں نے گزشتہ روزاردنی پائلٹ معاد الکساسبۃ کوزندہ جلاکرراکھ کردیا۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزدہشت گردتنظیم داعش کی جانب سے ایک ویڈیوسامنے آیاہے جس میں داعشی دہشت گردوں نے اردن کے پائلٹ کوایک پنجرے میں قیدکرکےاوپرتیل چھڑکا کرزندہ جلاکر خاکسترکئے جانے کودکھایاگیاہے۔ ویڈیوکے اندرریکارڈڈ گفتگومیں داعش کی جانب سے اردن کے بادشاہ عبداللہ کومخاطب کرکے کہا گیاہے کہ: اے اردن کے طاغوت: ہم تمہارے اس پائلٹ کواس لئے جلارہے ہیں کیونکہ تم نےاتحادی ممالک کے ساتھ مل کرہمارے خلاف محاذآرائی کی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اردن کے فوجی ترجمان ممدوح العامری نے اس واقعے کے ردعمل میں ٹیلی ویژن پر ایک بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ شہیدمعاذالکساسۃ کاخون ہرگزرائگاں نہیں جائے گا،اس کاجلدانتقام لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button