مشرق وسطی

شامی فورس کے حملے،الزبدانی سمیت کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}شام کے شہرحلب میں واقع تلۃ المیاسات سمیت لبنانی حدودکے قریبی علاقے محیط الزبدانی وغیرہ کوشامی فورس کی جانب سے گزشتہ روزدہشت گردوں سے پاک کئے جانے کی اطلاع ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزشامی فورس نے دہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ کے خلاف حلب کے مضافاتی علاقےسمیت لبنانی سرحدکے قریبی علاقے محیط الزبدانی میں ایک کامیاب آپریشن کئے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردکمانڈر ابومسلم التیونسی سمیت کئی دہشت گردوں کاہلاک کرکے پورے علاقے کواپنے احاطے میں لئے ہیں۔
دوسری جانب دمشق کے مشرقی علاقے الغوطۃ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کے ٹھکانوں پرشامی فورس کی جانب سےحملے کئے گئےجس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد گرفتارہوئے ہیں۔
خیال رہے اس وقت شامی فورس کی جانب سے دہشت گردوں پرمسلسل حملے کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سےدہشت گردکئی علاقے خالی کرکے وہاں سے فرارہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button