دہشتگردی کا تسلسل سے ہونا حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے، خالد مقبول

03 فروری, 2015 00:00

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستا ن کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی فرقے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا، سانحہ شکار پور میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،کسی بھی ملک میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات ہونا حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے تاہم اسکے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں،محلے اور گلیوں میں چوکیدارانہ نظام قائم کریں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی انتظامیہ کو بر وقت اطلاع دیں تا کہ ان عناصر کی سر کوبی کی جا سکے ۔ خالد مقبول صدیقی نے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی محمد قطب الدین ،حبیب بلیدی ، زونل انچارج سکھر شہزادہ گلفام و اراکین، زونل انچارج شکار پور غفار سیٹھار و اراکین اور حق پرست ایم پی ایز ظفر کمالی، دلاور قریشی محمد سلیم بندھانی، دیوان چند چاوٴلہ نے شکار پور کی امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھما کے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ، بعد ازاں انہوں نے سکھر میں زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔

11:44 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔