پاکستان

سانحہ شکار پور پر سندھ بھر میں ہڑتال، کراچی میں جگہ جگہ دھرنے

سانحہ شکارپور پر سندھ بھر میں سوگ کی فضا ہے جبکہ شہر قائد کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے دھرنے دے رکھے ہیں۔

گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ صوبے کے دارالحکومت کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے، اس کے علاوہ سانحے کے خلاف نمائش چورنگی، ملیر، کورنگی کراسنگ، انچولی اور رضویہ سمیت 15 مقامات پر گزشتہ روز سے ہی دھرنے جاری ہیں۔

حیدرآباد، جیکب آباد ، شکارپور، سکھر، بدین، دادو، ٹنڈو محمد خان، نواب شاہ، خیر پور، میرپور خاص اور کشمور میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ سانحے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبے بھر کے وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں کی جارہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button