سعودی عرب
ریاض:شاہی دربارمیں اہم تبدیلیاں،بندربن سلطان عہدے سے برطرف۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کے نئےفرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے گزشتہ روز30 شہزادوں کواہم عہدوں سے برطرف کیاہے جن میں اینٹلی جنس کے سربراہ بندربن سلطان بھی شامل ہے۔
المنارٹی رپورٹ کے مطابق ریاض میں دفترشاہی کے اندرنئے فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے شاہی کرسی پربیٹھتے ہی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز30شہزادوں کواہم عہدوں سے برطرف کیاہے جن میں اینٹلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کوبرطرف کرکے ان کی جگہ خالدبن علی بن عبداللہ کوتعینات کیاہے اورخالدبن فیصل بن عبدالعزیز کومکہ مکرمہ کی امارت سمیت شاہی مشیرکے عہدے بھی سپرد کیاہے۔