پاکستان

توہین پیغمبر اسلام(ص)،فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیاجائے، علماء و مشائخ کانفرنس

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی صدارت ميں علماء و مشائخ کنونشن منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد امین شہیدی نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف عالمی سطح پرانبیائے کرام کی گستاخی کے خلاف قانون سازی کے لیے کردار ادا کریں، فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے، معاملے پر او-آئی-سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button