سعودی عرب

داعش دہشتگرد سعودی عرب میں داخل

داعش کے دسیوں جنگجو سعودی عرب کی سرحد کے قریب عراق کی ایک مرکزی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے سعودی عرب میں داخل ہو گئے ہیں-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشہور بلاگر مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے دسیوں دہشت گرد رفحا کے سرحدی علاقے پر حملہ کر کے سعودی عرب کی سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں- سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز ابھی تک اپنے ملک کے اندر ان جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ نہیں لگا سکی ہیں- داعش کے جنگجوؤں نے کہ جن کی سعودی عرب کے اندر سے بھی کچھ افراد مدد کر رہے تھے، رفحا کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس پر سرحدی محافظ وہاں سے بھاگ گئے- سعودی عرب کی وزارت داخلہ کو ان کے ہدف و مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اس لیے وہ بےبسی و لاچاری کا شکار ہے- ان جنگجوؤں کو تلاش کرنے کے لیے سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بھی عراق اور شام ميں سرگرم اس دہشت گرد گروہ کو ریاض حکومت کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button