اڈیالہ جیل پرتکفیری دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ،سکیورٹی ہائی الرٹ

28 جنوری, 2015 00:00

اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر جیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کرکے آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کورپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگرد حملہ کر سکتے ہیں جس کے بعد اڈیالہ جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ پولیس اور اینجرز نے اڈیالہ جیل کے اردگرد پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس گاڑیوں اور پیدل جانے والوں کی سخت چیکنگ کر رہی ہے ۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل کی حساس جگہوں پر تعینات رینجرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

10:15 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔